حضرت مولانا حافظ محمد اسماعیل محمود آبادی

حضرت مولانا حافظ محمد اسماعیل محمود آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

ریاست محمود آباد میں اُن کا خاندان میلاد خوان کے عرف سے مشہور تھا حافظ محمد علی حضرت صدر العلماء مولانا سید خواجہ عبد الصمد پھپھوندوی کے مرید کوٹھی عثمان پورہ ضلع بارہ بنکی میں پوسٹ ماسٹر تھے،حضرت پھپھوندوی اکثر عثمان پورہ تشریف لے جایا کرتے تھے،آپ چچا کے یہاں مقیم تھے حضرت مولانا کو آپ کی نعت خوانی بہت پسند آئی،مولانا کو تعلیم کا شوق پیدا ہوا،چچا کے ذریعہ درخواست پیش کی،جو قبول کی گئی،حضرت مولانا کے ہمراہ پھپھوند آگئے، میزان منشعب سے تعلیم کی ابتدا کرائی گئی،سفر وحضر میں حضرت کے ہمر کاب رہنے لگے،ابھی متوسطات تک تعلیم ہوپائی تھی کہ حضرت مولانا سید عبد الصمد صاحب نے ۱۱۲۳؁ھ میں وصال بحق فرمایا۔تو اپنے پیر زادہ حضرت مولانا شاہ سند مصباح الحسن قدس سرہٗ کی معیت میں حضرت مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی سے تکمیل کی،نیز حضرت محدث سورتی کے مرض الوفات میں حاضر ہوکر خدمت گذاری کی،اور تادم واپس مامور بہ خدمت رہے مجلہ والملۃ اعلیٰ حضرت مولانا شاہ احمد رضا کی خصوصی عنایات بھی آپ کے شامل حال تھیں،اجازت وخلافت سے بھی مشرف فرمایا،۱۳۷۱؁ھ میں محمود آباد میں وفات ہوئی۔

(مصابیح القلوب)

تجویزوآراء