حضرت مولانا حکیم سراج الحق بدایونی

حضرت مولانا حکیم سراج الحق بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

بن فیض احمد عثمان بدایونی

 مجاہد جنگ آزادی حضرت مولانا فیض احمد بد ایونی کے صاحبزادے، بیسویں رمضان المبارک ۱۲۴۶ھ میں پیدا ہوئے،والد ماجد کے بعد استاذ العلماء مولانا نور احمد قدس سرہٗ سے درسیات کی تکمیل کی،والد کے ماموں حضرت سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضل رسول قدس سرہٗ سے عملاً طب حاصل کی،اکثر دان پور دھرم پور میں قیام رہتا تھا،دستِ شفا کی خاص شہرت تھی، عربی ادب کے والد صاحب کی طرح ماہر تھے نظم و نثر دونوں پر قدرت تھی،دو بار حج وزیارت سے مشرف ہوئے،دوسرا سفر ۱۲۹۹ھ میں کیا، اٹھائیسویں ذی قعدہ ۱۳۲۲ھ میں بمقام دان پر قدرت تھی،دو بار حج وزیارت سے مشرف ہوئے،دوسرا سفر ۱۲۹۹ھ میں کیا،اٹھائیسویں ذی قعدہ ۱۳۲۲ھ میں بمقام دان پور بوقت سحر واصل الی اللہ ہوئے،تصانیف میں موروثی فن علم کلام سے خصوصی شغف تھا،رد وہابیہ میں رسائل لکھے۔

(اکمل التاریخ،اول،تذکرہ علمائے ہند)

تجویزوآراء