حضرت مولانا قوام الدین کاشمیری

حضرت مولانا قوام الدین کاشمیری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

  شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد بن مولانا سعد الدین صادق بن مولوی مغر الدین امان اللہ شہید بن مولوی خیر الدین ابو الخیر کاشمیری:۲۴؍ماہ شعبان ۱۲۵۲؁ھ میں پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے عالم فاضل محدث کامل فقیہ جید،جامع کمالات ظاہری و باطنی تھے۔بعد ختم قرآن شریف کے شیخ زحمت اللہ اور ملّا مقیم السنہ ٹوپیگر اور اخوند نور الہدے ٹوپیگر د کے حلقۂ درس میں داخل ہوئے اور صغر سنی میں ہی علوم و فنون حاصل کر کے محسودِ اقران ہوئے،قراءت وروایت حدیث کی اجازت میر قاری تلمیذ شیخ القراء اور حاجی عبدا ولی طرخانی تلمیذ شیخ ابو الحسن سندھی مدنی اور حاجی نعتم اللہ نوشہری اور بابا محمد محسن پلچمری تلمیذ مولوی امان اللہ شہید سے حاصل کی اور اشارل غیبی سے خانقاہ سید محمد امین  اویسی میں ہنگامۂ درس و تدریس گرم کیا اور رفتہ رفتہ کاشمیر کی قضاء آپ کے سپرد ہوئی،شاہ زین العابدین قادری و میاں زکریا لاہور و شیخ الاسلام احمد اکدانی وغیرہ سے بہت سے فوائد حاصل کر کے خواجہ عبد الرحیم پنچکمان کی خدمت میں مشرف ہوئے اور ۲۴سال تک ان سے فیض حاصل کر کے  رہے،کتاب صحائف سلطانی ساٹھ علم میں تصنیف کی اور ۹؍ماہِ ذیقعد ۱۲۱۶؁ھ میں وفات پائی۔

(حدائق الحنفیہ)

تجویزوآراء