حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی

حضرت مولانا شاہ احمد سعید مجددی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

شاہ احمد سعید بن شاہ ابو سعید فقیہ،محدث،مفسر،جامع شریعت و طریقت تھے۔قرآن شریف کواپنے والد ماجد سے حفظ کیا اور علوم عقلیہ و نقلیہ مولوی فضل امام ومفتی شرف الدین اور علم حدیث و تفسیر مولوی رشید الدین وغیرہ تلامیذ چشاہ عبد العزیز سے حاصل کیے اور علوم باطنی و فیوض معنوی حضرت شاہ غلام علی سے حاصل کر کے خرقہ خلافت کاپایا۔شاہ غلام علی فرمایا کرتے تھے کہ شاہ ابو سعید وشاہ احمد سعید وشاہ رؤف و مولوی بشارت اللہ اس زمانہ میں ستون دین محمدی ہیں۔آپ بعد وفات اپنے والدماجد شاہ ابو سعید کے چند سال دہلی میں رہ کر تدریس و ہدایت خلق میں مصروف رہے۔۱۲۵۷ھ میں جب دہلی میں عذر ہوا تو آپ مع عیال واطفال کے وطن چھوڑ کر بیت اللہ کو تشریف لے گئے اور وہاں ۱۲۷۷ھ میں وفات پائی۔

(حدائق الحنفیہ)

تجویزوآراء