حضرت علامہ سید قمر الہدی مونگیری
حضرت علامہ سید قمر الہدی مونگیری علیہ الرحمۃ
حضرت سید تاج الدین شاکر علیہ الرحمۃ کے فرزند ارجمند مولانا سید شاہ قمر الہدیٰ ربیع الآخر ۱۳۰۶ھ میں بمقام پنڈ ضلع گیا میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم و تربیت والد ماجد سے پائی، آٹھ برس کی چھوٹی سی عمر میں حصول علم کے لیے پٹنہ پہونچے، تکمیل دہلی میں کی، فراغت کے وقت آپ کی عمر بیس۲۰کی تھی، والد ماجد سےمرید ہوکر تکمیل سلوک کر کے خلافت پائی،
آپ کی زبان میں قدرت نے خاص اثر وویعت کیا تھا، بکثرت افراد آپ سے بیعت کا تعلق رکھتے تھے، مرض نقرس میں ۲۹؍رمضان المبارک ۱۳۸۵ھکو آپ کا وصال ہوا، آپ کے فرزند ارجمند مولانا سید شاہ احسن الہدیٰ صاحب پورے عالم و فاضل ہیں، حضرت ملک العلماء مولانا محمد ظفر الدین قادری رضوی سے انہوں نے تعلیم کی تکمیل کی ہے،۔۔۔ مولانا احسن الہدیٰ صاحب اپنے والد ماجد قدس سرہٗ کے قدم بقدم رشد وہدایت میں مصروف ہیں۔