حضرت مولانا محمد عمر الدین ہزاروی
حضرت مولانا محمد عمر الدین ہزاروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت مولانا عمر الدین ہزارہ کے رہنے والے تھے، حضرت مولانا شاہ عبید اللہ مکی سےمدرسہ محمدیہ جامع مسجد بمبئی میں تحصیل وتکمیل علوم کی، اعلیٰ حضرت تاج الفحول مولانا شاہ محب رسول عبد القادر بد ایونی فقیر قادری فقیر نواز قدس سرہٗ کے مرید ہوئے، پیرو مرشد نے آپ کو سلاسل طریقت و حدیث کی اجازتیں بھی مرحمت فرمائی تھیں۔ ۔۔۔۔ آپ کو درس نظامی کے جملہ علوم و فنون پر حیرت انگیز حد تک مہارت حاصل تھی، قوت حافظہ بھی بےمثال تھی، اعلیٰ حضرت تاج الفحول آپ فخر فرماتےتھے، کبار علمائے اہل سنت میں آپ کا ممتاز مقام تھا، آپ کا وعظ مرتب اور مدلل ہوتا، دیوبندیوں وہابیوں کے رد کی طرف خاص توجہ تھی، آپ نے آریوں اور عیسائیوں سے بھی مناظرے کیے اور بہت سے عیسائی اور ہندو آپ کی تبلیغ سے متأثر ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہوئے، بمبئی میں آپ کا وصال ہوا، تاریخ اور سنہ وفات معلوم نہ ہوسکا۔