حضرت پیر امانت علی چشتی لاہوری

حضرت پیر امانت علی چشتی لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ شیخ محمد موسیٰ مانک پوری رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ تھے بڑے صاحب ریاضت اور عبادت بزرگ تھے دنیا اور اہل دنیا سے انہیں کوئی کام نہ تھا۔ پیر روشن ضمیر کی وفات کے بعد آپ کشمیر چلے گئے تھے کشمیر میں شیر احمد شاہ ایک بزرگ تھے ان سے مرید ہوئے واپس آکر امروہہ میں قیام فرما ہوئے۔ آپ کی تاریخ وفات انیس (۱۹) ذیقعد ۱۲۸۰ھ (بہتر (۷۲) سال کی عمر میں) ہے آپ کے تینوں بیٹے امروہہ میں رہتے ہیں آپ کے مریدوں میں شیخ عبدالرحیم۔ شیخ عبدالرحمان اور شیخ سمیع اللہ پٹیالوی بڑی مشہور بزرگ ہیں۔

چوں امانت علی امیں نبی!!
رفت آخر بعزت از دنیا
سال وصلش تو خوش بگو سرور
رفت اہل امانت از دنیا
۱۲۸۰ھ

تجویزوآراء