حضرت قاضی شہاب الدین دولت آبادی
حضرت قاضی شہاب الدین دولت آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت قاضی شہاب الدین دولت آبادی باکمال درویش تھے۔
تعلیم:
آپ کوعربی اورفارسی میں دستگاہ حاصل تھی۔حدیث،فقہ،صرف ونحو،تفسیرمیں ماہرتھے۔آپ قاضی عبدالمقتدرکےشاگردتھے۔
بیعت وخلافت:
آپ حضرت مولانامحمدخواجگی کےمریداورخلیفہ تھے،آپ نےحضرت سیدمحمداشرف جہانگیرسمنانی سےبھی فیوض وبرکات حاصل کئےتھے۔
وفات:
آپ نے۸۴۸ھ میں رحلت فرمائی۔۱؎مزارجونپورمیں ہے۔
سیرت:
آپ کواپنےزمانےمیں بہت شہرت ومقبولیت حاصل ہوئی۔آپ نےبہت سی کتابیں لکھی ہیں،آپ کی مشہورکتابیں حسب ذیل ہیں۔
حواشی کافیہ،ارشاد،قرین،بدیع البیان،بحرمواج،مناقب السادات۔آپ نےاصول بزودی پربحث امرتک شرح قلم بندکی ہے۔تقسیم علوم میں ایک رسالہ ہے،فارسی میں ایک رسالہ صنائع میں آپ کی کاوش قلم کانتیجہ ہے۔
آپ شعربھی کہتےتھے،حسب ذیل قطعہ آپ کامشہورہے۔
ایں نفس خاکسارکہ آتش سزائے اوست
بربادگشت لائق بےآب کردن است
یک کس چناں فرست کہ پابرسرم نہد
ریزوہمہ معنی وتکبرکہ درمن است
حواشی
۱؎اخبارالاخیار(اردوترجمہ)ص۳۷۲
(تذکرہ اولیاءِ پاک و ہند)