حضرت مولانا شاہ انوار الحق فرنگی محلی
حضرت مولانا شاہ انوار الحق فرنگی محلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت مولانا شاہ احمد انوار الحق حضرت مولانا شاہ احمد عبد الحق المتوفی ۱۱۶۷ھ کےمنجھلے فرزند،فرنگی محل میں پیدا ہوئے،پلےبڑھے،حضرت مولانا احمد حسین ابن مولانا محمد رضا ابن ملا قطب الدین شہید اور حضرت مولانا محمد حسن بن قاضی غلام مصطفیٰ بن ملا محمد اسعد بن حضرت مولانا قطب الدین سے درسیات پڑھی تکمیل حضرت مولانا عبد العلی بحر العلوم فرنگی محلی سے کی۔ فقری عرفان کی طرف میلان کے باعث تکمیل کے بعد علوم عطیہ سےکلی احتراز کرلیا، مرید و خلیفہ اپنے والد ماجد کے تھے،فاضل بریلوی مولانا شاہ احمد رض اقدس سرہٗ کے پردادا حافظ شاہ کاظم علی خاں آپ ہی کے مرید و خلفیہ تھے۔
۶؍شعبان المعظم ۱۲۳۶ھ بروز شنبہ آپ کا وصال ہوا،رئیس العلماء زبدۃ المشائخ حضرت مولانا انوار الحق آپ کے بلند اقبال،صاحب عرفان ومقام صاحبزادے تھے،جن کے شاگرد حضرت شاہ آل رسول مارھروی (پیر و مرشد مولانا شاہ احمد رضا) اور سیف اللہ المسلول مولانا شاہ فضل رسول بد ایونی اور مولانا فضل رحمٰن گنج مراد آبادی تھے۔۔۔۔۔۔ راقم مطور نے اپنے دو عزیز شاگرد مولوی حافظ مردان علی شاہ،اجتیاپوری اور مولوی صوفی محمد رفیق مدھوپوری کے ساتھ ۹؍ربیع الآخر ۱۳۹۰ھ موافق ۱۳؍جون ۱۹۷۰ھ بروز دو شنبہ ۱۲؍ بج کر ۵منٹ بوقت دوپہر آپ کے مزار باغ مولانا انوار میں حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کا شرف حاصل کیا۔،
(فتاویٰ رضویہ دوئم،تذکرہ علمائے ہند)