حضرت سیدنا ابوالقاسم شاہ اسماعیل حسن مارہروی

حضرت سیدنا ابوالقاسم شاہ اسماعیل حسن مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا شاہ اسماعیل حسن ابن حضرت شاہ محمد صادق ابن حضرت شاہ اولاد رسول ابن حضرت شاہ آل برکات ستھرے میاں ابن حضرت شاہ حمزہ ۱۲۷۳ھ میں مارہرہ مقدسہ میں پیدا ہوئے،حضرت شاہ آل رسول قدس سرہٗ نے بسم اللہ پڑھائی اور اپنے نانا شاہ غلام محی الدین سے مرید ہوئے،حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی سے کسب علوم کیا،اپنے والد حضرت شاہ محمد صادق صاحب اور حضرت نوری میاں سےخلافت و اجازت حاصل کی،تصلب فی الدین میں بزرگان مارہرہ کے قدم بہ قدم تھے۔

آپ کے صاحبزادہ مولانا سید شاہ اولاد رسول محمد میاں نے آپ کے حالات وتذکرہ میں "مرشد پاک کی مختصر سوانح عمری" کے نام سےایک کتاب شائع کی ہے۔

(برکات مارہرہ خاندان برکات)

تجویزوآراء