حضرت شیخ صفی الدین ابو الفتح اسحاق سہروردی اردبیلی
حضرت شیخ صفی الدین ابو الفتح اسحاق سہروردی اردبیلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ بڑے مشائخ میں سے ہیں۔صاحب کرمات و عظیم حالات ہیں۔جبکہ شیخ نجیب الدین ،شیخ شہاب الدین علیہ الرحمۃ کی زیارت کے ارادہ سے بغداد کو گئے تھےتو شیخ شمس الدین ان کے رفیق تھے۔انہوں نے شیخ نجیب الدین کے سامنے قرآن پڑھااور شیخ نجیب الدین نے کو حدیث فقہ سنائی تھی۔شیخ کی خدمت میں ایک دوسرے کے ساتھ صحبت رکھتے رہے ہیں۔شیخ نجیب الدین کہتے ہیں کہ جب میں شیراز میں لوٹ کر گیاتو شیخ نے میرے لیے خرقہ پہنانے کی اجازت لکھ دی اورشیخ شمس الدین کی بھی لکھی اور چالیس عدد ٹوپیاں ہم کو دیں۔بیس مجھے اور بیس شیخ شمس الدین کو اور ہر ایک پر ایک بارگ کا نام لکھا ہوا تھا،فرمایا جب تم شیراز میں پہنچو تو اول ہماری نیابت سے یہ ٹوپیاں ان کو پہنا دوکہ جن کے نام ان پر لکھے ہوئے ہیں۔اس وقت اوروں کو خرقہ پہنانا۔
(نفحاتُ الاُنس)