حضرت امام ابوالحسن ہکاری
حضرت امام ابوالحسن ہکاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
علی بن محمود بن جعفر الہنکاری نام ہے۔ حضرت ابوالفرح طرطوسی قدس سرہٗ کے اکابر خلفاسے تھے۔ اپنے زمانے کے مشائخ کبار سے تھے۔ صاحبِ خوارق و کرامت، مقتدائے زمانہ، صائم الدہر اور قائم اللیل تھے۔ تین روز کے بعد روزہ افطار کرتے تھے۔ بعد از نمازِ عشاء تا نمازِ تہجّد دو قرآن شریف ختم کرتے تھے۔ ۴۸۴ھ میں وفات پائی۔
قطعۂ تاریخ وفات:
چوں ز دینا گشت راہی درجناں
سالِ وصلِ آں شہِ والا مکاں
۴۸۴ھ
بوالحسن آں رہبرِ دینِ رسولﷺ
آفتاب آمد دِگر تاجِ عطا
۴۸۴ھ