حضرت شیخ محمد بن اسماعیل بخاری المشہور امام بخاری

حضرت شیخ محمد بن اسماعیل بخاری المشہور امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

آپ امام الحدیث ہیں۔ صحیح بخاری آپ نے ہی مرتب فرمائی۔ تاریخ کبیر بھی آپ کی تالیف ہے۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے ایک لاکھ صحیح احادیث جمع کیں اور دو لاکھ ضعیف احادیث جمع کیں۔ آپ نے ایک ضعیف حدیث بھی اپنے مجموعہ احادیث میں تحریر نہیں کی۔ آپ ان احادیث کو لکھنے سے پہلے وضو فرماتے۔ غسل کرتے اور پھر دو رکعت نماز اد اکرتے پھر لکھنا شروع کرتے تھے۔ صحیح بخاری چھ لاکھ احادیث سے منتخب فرمائی گئی اور پورے سولہ سال صرف ہوئے۔

آپ کی ولات با سعادت ۱۹۴ھ میں اور وفات ۲۵۶ھ میں ہوئی۔ ایک شاعر نے حضرت امام بخاری کی سالِ ولادت اور وفات کو یوں لکھا ہے۔

بہر تاریخ بخاری یاد دارم از ثقات

 

صدق تاریخ تو لد نور تاریخ وصال
۱۹۴ھ۔۲۵۶ھ

حال تولید چو خواہی از من
 رحلتش طرفۂ دل شد پیدا

 

جان علم ست باوشود  دمساز
عابد پاک محمد جانباز
۲۵۶

(خزینۃ الاصفیاء)

تجویزوآراء