حضرت شیخ ابوبکر زکریا یحیی بن غوثِ اعظم
حضرت سید ابو زکریا یحییٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت غوث الاعظم کے صاحبزادوں سے ہیں۔ علومِ فقہ و حدیث اپنے پدر بزرگوار سے حاصل کیے۔ اپنے وقت کے فاضل اور مقتدائے زمانہ گزرے ہیں۔ ولادت ۶؍ربیع الاول ۵۵۰ھ میں ہوئی اور وفات ۶۰۰ھ میں پائی۔ مزار بغداد میں اپنے بھائی شیخِ عبدالوہاب کے مزار کے متصل ہے۔
قطعۂ تاریخِ ولادت و وفات:
شیخ زکریا ابویحیےٰ کہ بود |
شاہِ عالی قرۂ چشمِ علی |
|
(خزینۃ الاصفیا قادریہ)