حضرت محمد شاہ دولا سبزواری کندی والا بخاری

حضرت محمد شاہ دولا سبزواری کندی والا بخاری علیہ الرحمۃ

جا مع مسجد حیدری کے صحن میں  ایک کنواں واقع ہے جو کہ پنج مزار (پانچ مزار)کی بالکل سیدھ میں ہے  دراصل جہاں کنواں واقع ہے یہ تمام حصہ پہلے مزار شریف کی حدود میں تھا۔جب مسجد تعمیر ہوگئی توبیچ میں دیوار آگئی۔یہ کنواں  اس وقت سوکھا ہوا ہے۔جبکہ  یہاں  سے شہد جیسا میٹھا اور ناریل کے رنگ جیسا پانی نکلتا تھا۔اور عوام وخواص اس کو برکت کے لیے پیتےپلاتےیہاں کہ مریضو ں کو خاص طور  شفا حاصل کرنے کہ لیے پلایا جاتاتھا۔ایسے بے شمار واقعات  رونما  ہوئے کہ کینسر اور خطر ناک بیماریوں میں مبتلا مریضو ں کو اس پانی سے شفا نصیب ہوگی۔اس علاقے کے لوگوں نے  مجھے بتایا کہ ایک مرتبہ کنواں کی صفائی ہو رہی تھی ا ور دوران صفائی  ایک فرد کو اندر اتارا  گیا اور جب وہ باہر  نکلا تو اطراف کی تمام ایٹیں  دھماکہ کے ساتھ گر گئیں اور پانی بند ہوگیا ۔معلومات کرنے  پر پتہ چلا کہ یہ شخص ناپاکی کی حالات میں تھا جس کی وجہ سے صاحب مزار ناراض ہوگئے اور اب پانی بند ہے کوشش جاری ہے کہ کسی طرح مراقبہ کرکہ  صاحب مزار کو راضی کرکے اس فیض کے سر چشمہ کو دوبارہ  آب و تاب کی طرح  جاری کردیا جائے۔     [1]

 

[1] یہ تمام معلومات حضرت مولانا جمیل احمد نعیمی  صاحب کی معرفت جامع مسجد حیدری جو کہ مزار شریف سے ملحقہ ہے اس کے خطیب و امام مولانا حافظ عبدالکریم  قادری رضوی کے ذریعے حاصل ہوئیں موصوف ایک جامع کتاب ان کی کرامات پر ترتیب دے رہے ہیں جو عنقریب طبع ہو کر منظر عام پر آئی گی۔ ہماری کتاب کے گذشتہ ایڈیشن میں بہت مختصر مضمون تھا اور اس طویل مضمون کے عنایت کرنے پر ہم حافظ عبدالکریم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(تذکرہ اولیاءِ سندھ )

تجویزوآراء