سید العلماء سند الحکماء حضرت سید شاہ آل مصطفی سید میاں قادری برکاتی مارہروی

سید العلما سند الحکماحضرت سید شاہ آل مصطفی سیدؔ میاں قادری قدس سرہٗ

 

نام اور لقب :

 آپ کا نام آل مصطفیٰ اولاد حیدرسید میاں اور لقب سید العلما ہے۔

ولادت با سعادت:

آپ کی ولادت 25؍ رجب المرجب 1333ھ بمطابق 9؍ جون 1915ء بروز بدھ مارہرہ شریف میں ہوئی۔

حفظ ِقرآنِ مجید:

 7 یا 8؍ سال کی عمر میں۔

تحصیلِ علم:

مدرسہ معینیہ اجمیر مقدس میں حضور صدر الشریعہ سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کی اور طب کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ۔

زوجہ کا نام :

سیدہ منظور فاطمہ قیصر جہاں بیگم بنت سید شاہ آل حبیب ۔

اولادِ امجاد:

ایک صاحب زادے اور پانچ صاحبزادیاں:

 (۱) سید آل رسول حسنین میاں (۲) سیدہ عذرا (۳) سیدہ رقیہ (۴) سیدہ حمیدہ (۵) سیدہ رعنا (۶) سیدہ افشاں۔

زیارت حرمین شریفین :

1958ء میں۔

آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کس نے قائم کیا؟

 آپ ہی کی کوششوں سے اس کا قیام عمل میں آیا اور تا حیات آپ اس کے صدر بھی رہے۔

تصنیفات و تالیفات:

(۱) فیض تنبیہ (۲) نئی روشنی (۳) مقدس خاتون (۴) خطبۂ صدارت ۔

نمایاں وصف:

 خطابت، توکل اور اہل سنت کا اتحاد۔

معروف خلفاء:

(۱ )حضرت سید آل رسول نظمی میاں (۲)حضرت سید محمد اشرف میاں (۳) حضرت علامہ مفتی اختر رضا خان ازہری

 (۴)حضرت مولانا صوفی سخاوت علی مگہر (۵) حضرت مولانا غلام عبد القادر علوی، براؤں شریف (۶) حضرت مولانا غلام عبد القادر کھتری۔

اہم کارنامے :

 (۱) آل انڈیا سنی جمیعۃ العلما کا قیام (۲) مجلس انسداد فسادات کا قیام (۳) الجامعۃ اشرفیہ کی نصرت و حمایت

 (۴) متعدد مدارس کا قیام اور مالی امداد فراہم کرنا (۵) اہل سنت کی شیرازہ بندی (۶) ممبئی میں ذکر حسین کی محافل کے انعقادکا آغاز

 (۷) ممبئی میں جلوس محمدی کے آغاز کی تحریک (۸) آپ کے فتاویٰ کو آپ کے دور میں ممبئی ہائی کورٹ بہت احترام سے قبول کرتا تھا

(۹) مسلم پرسنل لا کی تحریک میں کلیدی کردار۔

وصالِ پُر ملال:

10؍ اور 11؍ جمادی الأ خرہ 1394ھ  بمطابق یکم جولائی  1974ء کی درمیانی شب 11؍ بج کر 40؍ منٹ پر دوشنبہ کو ساٹھ سال کی عمر میں بمبئی میں ہوئی۔ اپنے صاحبزادہ سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمی کو اپنا جانشین بنایا جن کاوصال امسال (۱۴۳۵ھ)یکم محرم کو ہوا۔

 

بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ

دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی

تجویزوآراء