حضرت سید شاہ اولادِ رسول محمد میاں مارہروی

حضرت سید شاہ اولادِ رسول محمد میاں مارہروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت سید شاہ اسمٰعیل حسن مارہروی المتوفی ۱۳۳۳ھ کے چھوتے صاحبزادے اولاد رسول فخر العالم محمد نام نامی ۲۳رمضان المبارک ۱۳۰۱ھ ٹامس گنج سیتا پور میں آپ کی ولادت ہوئی فارسی کی مختصر مروجہ تعلیم منشی فرزند حسن ساکن قصبہ پالی ضلع ہردوئی،اور میاں جی رحمت اللہ مارہروی سے حاصل کی،درسیات کی تکمیل مدرسہ عالیہ قادریہ بد ایوں کے اساتذہ سے کرنے کے بعد حضرت مولانا شاہ مطیع الرسول محمد عبد المتقدر قادری المتوفی ۱۳۳۳ھ سے فاتحۂ فراغ پڑھ کر اجازت وسند حاصل کی،علوم حدیث کی اجازت والد اور نانا حضرت سید شاہ نور المصطفیٰ ابن سید شاہ غلام محی الدین ابن شاہ آلِ برکات ستھرے میاں اور حضرت شاہ ابو الحسین احمد نوری قدس سرہٗ نے عطا فرمائی،بیعت اپنے والد سے تھے،ان کے علاوہ حضرت نوری میاں سے بھی اجازت پائی تھی،عقائد میں بے لچک پختگی رکھتے تھے،زہد ورع، تقویٰ اور انابت کی دولت سے بہرہ ور تھے، ساری زندگی رشد وہدایت اور تبلیغ و ترویج عقائد اہل سنت میں گذری ہزارہا مریدین ان کے دامن سے وابستہ تھے،تصنیف و تالیف کا خاص ذوق اور خصوصی سلیقہ رکھتے تھے،بزرگان مارہرہ کے تفصیلی حالات کئی جلدوں میں انہوں نے ہی تحریر فرمائے ہیں،۳۰کتابیں مطبوعہ ہیں،۱۳۷۲ھ سال وفات ہے،مرقد مارہرہ میں ہے،آپ کا لقب تاج العلماء تھا۔

(خاندان برکات)

تجویزوآراء