حضرتِ سیِّدُنا قاضی ضیاء الدین

حضرتِ سیِّدُنا قاضی ضیاء الدین علیہ رحمۃ اللہ المُبین

حضرتِ سیِّدُناشیخ قاضی ضیاء الدین بن سلیمان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ۹۲۵ ھ میں ضلع لکھنؤ (ہند)میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی ۔ اس کے بعد گجرات کا سفر کیا اور وہاں علامہ وجیہہ الدین بن نصر اللہ علوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے عُلوم و فنون کی تکمیل کی۔آپ نے شرفِ بیعت و خلافت حضرت شیخ نظام الدین شاہ بھکاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے حاصل کیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے۲۲ رجب المرجب ۹۸۹ھ میں وصال فرمایا۔مزار مبارک قصبہ نیوتنی ضلع اُناؤمیں ہے۔

(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ)

تجویزوآراء