حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابراہیم ایرجی
حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابراہیم ایرجی علیہ رحمۃ اللہ الھادی
حضرتِ سیِّدابراہیم ایرجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادتِ باسعادت ""ایرج"" کے مَقام میں ہوئی ،اسی نسبت سے آپ کو ایرجی کہا جاتا ہے ۔آپ کےوالد ماجد کانام حضرت سید معین بن عبدالقادر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے علمِ شریعت و طریقت پانے کے لئے وقت کے جید علماء و مشائخ کرام سے اِستفادہ کیا اور اپنے شیخِ طریقت شیخ بہاؤالدین جنیدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے علمِ طریقت اَخذ کیا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا دَستور تھا کہ لوگوں کی جہالت ، ناقدری اور ناانصافی کی وجہ سے گوشہ نشین ہوکر کتابوں کا مطالعہ فرماتے اور ان کی تصحیح فرماتے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی وفات پاک ۵ ربیع الثانی ۹۵۳ھ میں ہوئی ۔مزار شریف دہلی (ہند) میں اِحاطہ دَرگاہ ِحضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ میں واقع ہے۔
(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ)