حضرت سیدنا شیخ جمال الاولیاء

حضرت سیدنا شیخ جمال الاولیاء علیہ الرحمۃ

حضرتِ سیِّدُناشیخ جمال الاولیاء رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۹۷۳ھ میں کوڑا جہان آباد میں پیدا ہوئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والدِ ماجد مخدوم جہانیاں ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور انہی کے دَستِ مبارَک پربَیْعَت کی اور خلافت کے منصب ِجلیلہ پر فائز ہوئے ۔پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد گرامی نے مزید تعلیم و تربیت کیلئے حضرت قاضی ضیاء الدین علیہ رحمۃ اللہ المُبین کی خدمت میں بھیجا۔5سال تک ان کی خدمت میں ر ہ کرعُلومِ ظاہری و باطنی کی تکمیل کی۔انہوں نے بھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو خرقہ خلافت سے نوازا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وِصالِ مبارَک شبِ عیدالفطر ۱۰۴۰ھ میں ہوا۔ روضہ مبارَک قصبہ کوڑا جہاں آباد ضلع فتح پور ہنسوا (ہند)میں ہے۔

(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ)

تجویزوآراء