حضرت سید محمد بن سلیمان جزولی

حضرت سیدی ابو عبداللہ محمد بن سلیمان جزولی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
(مصنف دلائل الخیرات)

مصنف دلائل الخیرات شریف حضرت علامہ محمد بن سلیمان جزولی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ(المتوفی ۸۷۰ ھ) کو ستترسال کے بعد جب سرزمین ""سوس"" سے نکال کر ""مراکش"" کی سرزمین میں دفن کیا گیا، تو لوگوں نے بچشم خود دیکھا کہ آپ کا کفن صحیح و سالم اور بدن تروتازہ تھا اور جب آپ کو پہلے مدفن سے نکالا گیا تو فضاء معطر ہو گئی آج بھی آپ کی قبر سے مشک کی خوشبو آتی ہے۔(مطالع المسرات، ص۴)

تجویزوآراء