حضرت علامہ سید محمود آلوسی

 حضرت علامہ سید محمود آلوسی  علیہ الرحمۃ

          عبد الباقی بن سید شہاب الدین ابو الثناء محمد بن عبداللہ الآلوسی بغدادی: سعد الدین لقب،عالم فقیہ اور قاضی تھے۔۱۲۵۰؁ھ میں بغداد پیدا ہوئے،قاضی کر کوک،مفتی بغداد اور دوسرے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے،حجاز کا سفر کیا،بقول صاحب ہدیۃ العارفین ۱۲۹۶؁ھ اور صاحب اعلام العراق ۱۲۹۸؁ھ میں بغداد میں وفات پائی اور مقبرۂ کرخی میں دفن ہوئے۔تصانیف میں ’’اسعد الکتاب فی فصل الخطاب‘‘ اور ’’القول الماضی فیما یجب للمفتی والقاضی‘‘وغیرہ مشہور ہیں۔ان کے بھائی خیر الدین ابو البرکات نعمان بن آلوسی(۱۲۵۲۔۱۳۱۷ھ) بھی مشہور عالم اور صاحبِ تصانیف بزرگ تھے۔

(حدائق الحنفیہ)

تجویزوآراء