نائب غوث اعظم مجاہد ملت حضرت علامہ محمد حبیب الرحمن عباسی قادری اڑیسوی
نائب غوث اعظم مجاہد ملت حضرت علامہ محمد حبیب الرحمن عباسی قادری اڑیسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
قصبہ دھام نگر،ضلع بالیسر،صوبہ اڑلیہ وطن،اور نامی گرامی رئیس، نسبی علاقہ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ،عم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ سے ہے، والد ماجد نے انگریزی نعلیم کے لیے اسکول بھیجا،مگر چند دنوں بعد آپ نے انگریزی تعلیم حاصل کرنے سے انکار کردیا،حضرت مولانا شاہ ظہور حسام مانک پوری الہ آباد سے بلا کر آپ کی عربی تعلیم حاصل کرنے سے انکار کردیا،حضرت مولانا شاہ عبدالکافی الہ آبادی کے مدرسہ سُبحانیہ الہ آباد آئے،اور حضرت مولانا کے لاوہ دیگر اساتذہ۔ سے کسب علوم کیا،حضرت صدر الشریعہ مولانا شاہ امجد علی اعظمی قدس سرہٗ کی شہرت علمی سُن کر اجمیر شریف حاضر ہوئے،اور شریک درس ہوکر اُن سے اخذ علوم کیا،امیر شریف سے مراد آباد پہونچے،اور صدر الافاضل مولانا سید نعیم الدین فاضل مراد آبادی علیہ الرحمۃ سے چند کتب معقولات اور طب کا درس لیا،بیعت واجازت حضرت مخدوم شاہ علی حسین اشرفی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہے،حضرت حجۃ الاسلام مولانا شاہ حامد رضا بریلوی سے بھی خلافت ہے،ایک عرصہ تک مدرسہ سُبحانیہ الہ آباد کے صدر مدرس رہے،بعدۃ مجاہدۂ تبلیغ اختیار فرمایا،آپ پر اللہ کا خصوصی فضل ہے کہ امارت وعلم دونوں میں نامور ہوئے،آپ کو دیکھ کر ان متقدمین اولیاء اللہ کی یادتازہ ہوتی ہے جنہوں نے ترک امارت کر کے فقرو عرفان اختیار کیا،دو مرتبہ حرمین طیبین کی زیارت کر چکے ہیں،عمر تقریباً اسی۸۰ برس ہے، اکابر علمائے اہلسنت میں آپ کا خاص مقام ومرتبہ ہے،علامہ نظام الدین الہ آبادی آپ کے شاگرد کا دفور علم آپ کے کمال علم پر دال ہے۔
(تذکرہ علماء اہلسنت)