حضرت میر سیدنا شیخ علی بغدادی

حضرت میر سیدنا شیخ علی بغدادی  علیہ الرحمۃ 

 

     حضرتِ سیِّد علی بَغدادی علیہ رَحمۃُاللہ الھادی بَغداد شریف میں پیدا ہوئے ۔ آپ کی تعلیم و تربیت والد گرامی حضرتِ سیِّدُنا محی الدین ابو نصر محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی صحبت بابرکت میں ہوئی اور دیگر مشائخِ وقت سے بھی حدیث و فقہ و دیگرعُلوم کی تعلیم حاصل کی ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے والد محترم ہی سے شرفِ بیعت وخلافت کیا ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ علومِ ظاہری و باطنی میں یکتائے روزگار تھے۔آپ نے ۲۳ شوال المکرم ۷۳۹؁ھ میں داعی اجل کو لبیک کہا ۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی قبرِ انور بغدادِ معلی میں مرجع خلائق ہے۔

(شرحِ شجرہ قاریہ رضویہ عطاریہ)

تجویزوآراء