حضرت ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش

حضرت ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا

آپ کی کنیت ام الحکم تھی، والدہ کا اسم گرامی امینہ بنت عبدالمطلب تھا، جو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں، پہلے آپ کا نام برہ تھا مگر حضور نے آپ کا نام زینب رکھا تھا، آپ ذیقعدہ ۵ھ میں عقد نکاح میں آئیں، آپ کی خواستگاری قرآن کی آیت کریمہ کے حکم سے ہوئی تھی، حضرت زینب ایک ایسی شخصیت تھی جس کے گھر میں حضور بلا اجازت تشریف لے جایا کرتے تھے ایک بار آپ ابھی سر برہنہ بیٹھی تھیں، حضور گئے تو حضرت زینب نے عرض کی یا رسول اللہ میرے نکاح میں خطبہ نکاح اور گواہ کون ہے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے نکاح پڑھایا، حضرت جبرائیل گواہ تھے، زندگی بھر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب کو فرمایا کرتے کہ تمہارے نکاح کا خطبہ آسمانوں پر پڑھا گیا اور نکاح کے وکیل حضرت جبرائیل تھے، حضور کے اس فرمان پر آپ کو بے پناہ فخر تھا۔

آپ کا وصال ۲۰ھ میں ہوا جب کہ آپ کی عمر شریف پچیس سال تھی، حضرت عمر فاروق نے آپ کا جنازہ پڑھایا جنت البقیع میں دفن کیے گئے حضور کے وصال کے بعد سب سے پہلے ازواج مطہرات میں سے جس نے وفات پائی وہ آپ ہی تھیں۔

زینب آں معصومۂ دور زماں
ہست زیبا سال وصلش زیب در
۲۰ھ

از جہاں در جنت الاعلیٰ برفت
ہم نجواں پاکیزہ از دنیا برفت
۴۵۔۶۵

(خذینۃ الاصفیاء)

تجویزوآراء