حضرت ام المؤمنین سیدہ زینب بنت خزیمہ
حضرت ام المؤمنین سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
ان کی کنیت امّ المساکین تھی اور والدہ کا نام خزیمہ بن حارث بن عبد اللہ تھا۔ان کا پہلا نکاح عبداللہ بن حجش رضی اللہ عنہ سے تھا۔انہوں نے جنگ اُحد میں شہادت پائی تو اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کیا۔غربا و مساکین پر نہایت شفقت کرنے والی تھیں۔ ماہِ ربیع الثانی ۴ھ میں وفات پائی۔ نمازِ جنازہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے پڑھائی۔جنّت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ تیس (۳۰) سال عمر تھی۔
(شریف التواریخ)
آپ کے والد کا نام خزیمہ بن حارث بن عبداللہ بن عمر بن عبد مناف بن ہلال بن عامر تھا۔ تیسری ہجری رمضان المبارک میں حضور نبی کریم سے نکاح ہوا تھا۔ آپ صرف آٹھ ماہ تک حضور کے گھر رہیں۔ آپ اپنی عادت کریمہ میں مساکین پر رحم شفقت اور احسانات کی وجہ سے مشہور تھیں۔ اُم المساکین کے خطابات سے شہرت پائی تھی۔ آپ یکم ربیع الاوّل ۴ھ کو فوت ہوئیں۔ آپ کا مزار پُر انوار جنت البقیع مدینہ منورہ میں ہے۔
زینب آں زوجہ نبی محترم
چوں محبہ از جہاں پدر ود شد
۴
رفت از دنیا بجنت شاد کام
سال ترحیلش بر آمد والسلام
[محبہ کے لفظ کے اعداد پچپن ہیں جہاں کے اعداد پچاس ہیں۔ اگر ان اعداد کو نکال لیا جائے تو پانچ سال بچتے ہیں۔ مگر ہجری سال کی عدد کیے جائیں تو چار عدد بنتے ہیں۔]
(خذینۃ الاصفیاء)