برہان الموحدین حضرت سید شاہ آل محمدمارہروی

برہان الموحدین حضرت سید شاہ آل محمدمارہروی

حضرتِ ابوالبَرَکات سَیِّد آلِ محمد مارِہروی علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوی ۱۸ رمضان المبارک ۱۱۱۱ھ جمعرات کو بلگرام میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ والد ِگرامی حضرت شاہ برکت اللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی آغوشِ شفقت میں پروان چڑھے اور والدِ مکرم ہی سے شرفِ بَیْعَت وخرقہ خلافت و اجازت حاصل تھا۔آپ مکمل 3سال تک اعتکاف میں خلوت گزیں رہے اور جو کی روٹی سے افطار کیا کرتے تھے ۔والد محترم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی زندگی میں ہی آپ کو اپنا مکمل سجادہ نشین مقرر فرما دیا تھا ۔ چنانچہ جب کوئی طالب ان کی خدمت میں آتا تو فرماتے :اٰل محمد کے پاس جاؤ،اس نے میرے سر سے بہت بوجھ ہلکا کردیا ہے اور مجھے بہت راحت وآرام بخشا ہے ۔

آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے تقریباً22 خلفائے کرام تھے ۔جن کی وجہ سے سلسلہ قادِریہ کو بہت فروغ حاصل ہوا۔۱۶ رمضان المبارک ۱۱۶۴ھ پیرشریف کی رات کو آپ کا وصال ہوا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزارِ مبارَک مارہرہ شریف میں ہے۔


متعلقہ

تجویزوآراء