حضرت مولانا ابوالعباس عبدالعلی محمد بحرالعلوم لکھنوی

حضرت مولانا ابوالعباس عبدالعلی محمد بحرالعلوم لکھنوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

استاذ الاساتذہ اہلند ملا نظام الدین المتوفی ۱۱۶۱ھ کے صاحبزادے، ۱۱۴۴ھ میں پیدا ہوئے، ۱۱۶۱ھ میں والد بزرگوار سے علم و متعارفہ کی تحصیل کر کے فارغ ہوئے، آپ کی عملی زندگی کا آغاز تھا، کہ تعیزیہ کے جلوس کے سلسلہ میں اودھ کی رافضی حکومت نے آپ کو شہر بدر کردیا، بحر العلوم شاہجہانپور چلے گئے، حافظ الملک ھافظ رحمت خاں مرحوم نے بڑی قدردانی کی، گزارے کے لیے وظیفہ مقرر کردیا حافظ الملک کی شہادت کے بعد نواب فیض اللہ وائی رام پور کی طلبی پر رامپور گئے، یہاں بھی درس و تدریس کا مشغلہ تھا، پھر بوہار گئے، وہاں سے نواب والا جاہ محمد علی وائی کر ناٹک نے سفر خرح بھیج کر اپنی ریاست کے مدرسہ کے لیے بلایا، مدارس پہونچنے پر نواب صاحب نے امراء اور اپنے عزیزوں کے ہمراہ آپ کا شاندار استقبال کیا، اور آپ کو اپنے محل میں لے گئے اور ایک مدرسہ کی بنیاد رکھی، جس میں مولانا عبد العلی کا دریائے علم جاری ہوا، ‘‘بحر العلوم آپ کا خطاب مقرر ہوا۔۱۲رجب المرجب ۱۲۳۵ھ وہیں آپ کا انتقال ہوا۔


متعلقہ

تجویزوآراء