حضرت مولانا شاہ محمد اسلم خیر آبادی

حضرت مولانا شاہ محمد اسلم خیر آبادی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

 حضرت شیخ المشائخ قدوۃ العلماء والعرفاء،حافظ سید محمد علی چشتی فخری سلیمانی قدس سرہٗ کے برادر خورد حضرت مولانا سید اصغر علی المتوفی 1260ھ کے صاحبزادے محمد اسلم نام نامی، 1229ھ سال ولادت با سعادت،حضرت غوث اعظم سے نسبی علاقہ تھا،علوم ظاہر و باطن کی تکمیل و تحصیل بزرگ چچا سے کی،1266ھ میں چچا ومرشد کے جانشیں ہوئے، 54برس کے قریب فرائض سجادگی انجام دیئے،سادہ وضع تھے،اخفاء حال کا بہت خیال کرتے،لوگوں کو استنجے کے ڈھیلے تقسیم فرماتے،درگاہ اور مسجد کی نالیاں خود صاف کرتے،انگریزی وضع قطع سے بیزار،اور غیر شرعی رسوم درواج سے نفور 21؍ذی قعدہ 1320ھ کو  وفات ہوئی، مدفن مرشد سے متصل ہے، حضرت مولانا سید شاہ عبد الصمد سہسوانی، پھپھوندوی قدس سرہٗ جیسے یگانہ روزگار،عالم و عارف و متکلم آپ کے مرید و خلیفہ تھے ‘‘نشاط حافظ’’ مرتبہ نواب حاجی محمد غلام محمد خاں حافظی رئیس دادوں علی گڈھ المتوفی 1362ھ احوال وملفوظ میں چھپ کر شائع ہوچکی ہے۔

(نشاط حافظ)


متعلقہ

تجویزوآراء