حضرت بشر بن الحارث بن عبد الرحمن حافی
حضرت بشر بن الحارث بن عبد الرحمن حافی علیہ الرحمۃ
یہ حضرت پہلے طبقہ میں ہیں آپکی کنیت ابوانصر ہے ۔کہتے ہیں کہ دراصل آپ مرد کےبعض دیہات کے رہنے والے ہیں پھر بغداد میں مقیم ہو گئے اور وہیں بروز بدھ ۱۰محرم ۲۲۷ ہجری کئی سال امام احمد بن حنبل ؓ سے پہلے فوت ہوگئے۔ لوگ انکو امام موصوف سے زیادہ بزرگ سمجھتے تھے۔یہاں تک کہ خلق قرآن کا فتنہ واقع ہوا اس وقت یہ تو گھر میں بیٹھ رہے اور امام احمد بن حنبل سامنے آگئے ان سے لوگوں نے کہا کہ آپ کیوں باہر نہیں نکلتے اور دین کی مدد اور اہلسنت کی تقویت کے لیے باتیں نہیں کرتے۔آپ نے کہا افسوس جب احمدبن حنبل پیغمبروں کے قائم مقام کھڑے ہیں اور وہ یہ کام کر سکتے ہیں تو مجھے کچھ ضرورت نہیں اور یہ بھی کہا "ما اعظم مصیبۃ من فاتہ اللہ عزوجل"یعنی جس شخص سے اللہ عزوجل فوت ہوجائے اس سے بڑھ کر کس کی مصیبت ہے۔
(نفحاتُ الاُنس)