شیخ محب اللہ اکبر آبادی قدس سرہ
اپنے وقت کے اکابرین میں سے تھے بہت ہی بزرگ اور خدا رسیدہ تھے۔ بیماروں کے لیے نفس مسیحا کے مالک تھے۔ ظاہری علوم میں علماء وقت میں سر بر آوردہ تھے۔ صاحب تصانیف کثیرہ تھے۔ شرح فصوص الحکم آپ کی بہترین تصنیف ہے۔
مخبرالواصلین نے آپ کی وفات ۱۰۵۸ھ لکھی ہے۔ آپ کا مزار بھی اکبر آباد میں ہے۔
معدن حق شیخ محب اللہ |
|
رفت چو زیں جہاں باوج جنان |
(خذینۃ الاصفیاء)