حضرت محمد الاوانی معروف بابن القاید
حضرت محمد الاوانی معروف بابن القاید علیہ الرحمۃ
آپ شیخ عبدالقادرؒ کے مریدوں میں سے ہیں۔ فتوحات مکیہ میں ہے کہ شیخ عبدالقادر ان مفرد بدین آنحضرت کہا کرتے تھے اور فرمایا کرتے کہ محمد بن قاید مفردین میں سے ہیں۔صاحب فتوحات مکیہ اپنی کتاب میں کہتے ہیں کہ مفردین ایک جماعت ہے،جو کہ قطب کے دائرہ سے خارج ہے اور خضر علیہ السلام انہیں میں سے ہیں اور ہمارے رسولﷺ بعثت سے پہلے ان میں سے تھے۔ابن قاید کہتے ہیں کہ میں نے سب کو اپنے پیچھے چھوڑااور حضرت (درگاہ الہٰی)کے طرف متوجہ ہوا۔اتفاقاً اپنے سامنےایک اور ماؤں کا نشان دیکھا تو مجھے غیرت آئی اور میں نے کہا کہ یہ کس کے قدم کا نشان ہے؟کیونکہ میرا اعتقاد تھا کہ مجھ سے کوئی بڑھا ہوا نہیں۔کہا گیا یہ نبیﷺ کے قدم کے نشان ہے۔تب میری طبعیت تسکین پا گئی۔
(نفحاتُ الاُنس)