حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم
حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
حضرت غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے فرزندِ رشید ہیں۔ علومِ ظاہری و باطنی اپنے والدِ ماجد سے حاصل کیے تھے۔ اپنے زمانے کے اولیاء و اتقیاء کے سردار تھے۔ زہدوتقویٰ میں درجۂ بلند رکھتے تھے۔ آپ پر عالمِ تفکر اور سکوت کا غلبہ رہتا تھا۔ غایتِ حیا و شرم کے باعث تیس سال تک اپنے سر کو بلند نہیں کیا۔ ۵۲۷ھ میں ولادت اور ۶۲۳ھ میں وفات پائی۔ مرقد والد بزرگوار کے مزار کے قریب ہے۔
میرا ابراہیم پیرِ رھنما!
کاشفِ دینِ نبی تولیدِ اوست
۵۲۷ھ
حامیٔ دیں پیشوائے دوجہاں
رحلتش واں کاشفِ عالی مکاں
۶۲۳ھ
حضرت سید ابو اسحاق ابراہیم بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ
۵۲۷ھ میں متولد ہوئے، اپنے والد بزرگوار و دیگر شیوخ سے حدیث سنی اور تفقہ حاصل کیا۔ صاحبِ اذواق و مواجید اور اہل سرّ و ولولہ تھے، رات کا وقت توبہ و استغفار و گریہ و زاری میں گذارتے، غربت و خاموشی کے ساتھ موصوف تھے۔ شرم و حیا کی وجہ سے تیس سال تک سر اوپر نہ کیا، اکثر لوگوں کو ان کے ذریعہ سے مرتبہ ولایت حاصل ہوا۔ واسط چلے گئے تھے، وہیں پچسویں (۲۵) ذیقعد ۵۹۲ھ کو انتقال کیا۔
(شریف التواریخ)