حضرت میر سید فضل اللہ کالپوی
حضرت میر سید فضل اللہ کالپوی علیہ علیہ الرحمۃ
حضرتِ میرسَیِّد فضل اللہ کالپوی علیہ رحمۃ اللہ الباری کالپی شریف میں پیدا ہوئے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے مکمل تعلیم وتربیت والد ماجد حضرت میر سید احمد علیہ رحمۃ اللہ الماجد سے پائی اور اپنے وقت کے جملہ عُلوم و فنون کو حاصل فرما کر مقتدائے وقت و امام بن کر خلقِ خدا کی ہدایت و راہنمائی میں مشغول ہوگئے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ زُہد و تقویٰ، عبادت و ریاضت میں ممتاز اور مشائخِ عصر میں معزز ومقبول تھے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا وصال مبارَک۱۴ ذُوْالْقَعْدَۃ الحَرَام بروز جمعرات شام کے وقت ۱۱۱۱ھ میں ہوا۔مزارِ مبارَک کالپی شہر میں زیارت گا ہِ خلائق ہے۔
(شرح شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ)