حضر ت شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد محمود الوری حیدر آباد
حضر ت شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد محمود الوری حیدر آباد علیہ الرحمۃ فاضلِ یگانہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد محمود الوری بن حضرت مولانا رکن الدّین رحمۃ اللہ علیہ بن حضرت فرید الدین رحمۃ اللہ علیہ ۵؍ ذی الحجہ ۱۳۲۲ھ / ۴۔۱۹ جمعۃ المبارک کی شب کو اَلور (ہندوستان) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ ایک علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے والد ماجد اور جد امجد رحمہما اللہ ممتاز علماء تھے۔ [۱] [۱۔ آپ کے والد ماجد مولانا رکن الدّین رحمہ اللہ فقہ کی مشہور کت...