حضرت شیخ بہاؤالدین زکریا ملتانی
حضرت شیخ بہاؤالدین زکریا ملتانی علیہ الرحمۃ آپ نے ظاہری علوم کی تحصیل و تکمیل کی تھی۔بعد اس کے کہ پندرہ سال تک علوم کے درس و آفادہ میں مشغول رہے۔ہر روز ستر عالم فاضل آپ سے استفادہ کرتے تھے۔آپ نے حج کا ارادہ کیا۔لوٹنے لے وقت بغداد میں پہنچے اور شیخ شہاب الدین سہروردی قدس اللہ تعالٰی سرہ کی خانقاہ میں قیام فرمایا اور ان کے مرید ہوئے۔یہ تمام مرتبہ وکمال اس کے آستانہ سے حاصل کیا۔آپ شیخ فخرالدین عراقی اور امیر حسینی رحہما اللہ کے شیخ ہیں۔آپ کے ب...