حضرت مولانا شاہ محمد عبدالسلام جبل پوری

 

عیدالاسلام حضرت مولانا شاہ محمد عبد السلام ابن حضرت مولانا شاہ عبدالکریم حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے، سال ولادت ‘‘گشتہ عبد السلام مرونکو’’۔۔۔۔۔ ۳؍برس کی عمر میں والد ماجد کےہمراہ جبل پور آئے، اولاً قرآن مجید حفظ کیا، پھر درس نظامی ازواں تاآخر والد ماجد سے پڑھا مجلس ندوۃ العلماء دوسرےاجلاس منعقدہ شوال ۱۳۱۲ھ بمقام لکھنؤ بحیثیت رکنِ خصوصی شریک ہوئے، شوال ۱۳۱۲ھ کے اجلاس بریلی کے موقع پر جب ناظم مجلس کی طرف سے آپ کو دعوت ملی اور آپکے والد ماجد کو معلوم ہوا تو انہوں نے آپ سے فرمایا، ‘‘ندوہ فتنہ ہے اور اد میں شرکت دین اور وقت کی بربادی ہے،’’ لیکن جب انہوں نے شرکت اجلاس کےل یے آپ کا عزم معصمم پایا تو فرمایا، جارہے تو بریلی م یں حضرت مولانا احمد رضا کی خدمت میں غرور حاضر ہونا، شاید انہیں کی ذات بابرکات سے تمہیں فیض ملنا ہے، ندوہ کا یاک بہانہ ہے، آپ بریلی تشریف لے گئےاور شمس العلماء محمد امین ابن ڈپلی اشفاق حسین تحصیلدار جبل پور کےیہاں قیام کیا، اسی جگہ آپ کو امام اہلسنّت کا رسالہ سوالات حقائق نما علیٰ رؤس ندوۃ العلماء پڑھنے کو ملا، حضرت مولانا شاہ محمد حسین الہ ﷜آبادی نے بھی رسالہ کو ملاحظہ فرمایا، دوسرے دن خصوصی عاملہ کی نشست میں مذکورہ رسالہ کو پیش کر کے ناظم ندوہ سے صفائی کے لیے کہا، فخر الاصفیاء وشہید محبت حضرت مولانا محمد حسین الہ آبادی قدس سرہٗ نے آپ کی ہمنوائی کی، آپ دونوں حضرات کے اس اقدام پر‘‘شبلی نعمانی’’ بہت برہم ہوئے، اور آپ کو لونڈا کہا، اور حضرت الہ آبادی کی شان میں خلاف تہذیب الفاط کہے، حضرت الہ آبادی اُسی وقت جلسہ سے اُٹھ کر الہ آباد کے لیے محلہ سودا اگر ان پہونچے، شور مچ گیا، کہ ایک ندوسی آگیا ہے، امام اہل سنت کو خبر کی گئی، وہ ایک لفافہ ہاتھ میں لیے باہر آئے، اور آپ کو سینہ سے لگایا، اور فرمایا، یہ لفافہ آپ کے والد ماجد کا مرسلہ ابھی موصول ہوا ہے، اس کے بعد تحصیل دار امین صاحب کے یہاں سے آپ کا سامان منگالیا، اس کے بعد ایک عرصہ تک فاضل بریلوی کےیہاں حاضر رہے اور حجہ الاسلام حضرت مولانا شاہ حامد رضا خلف اکبر امام اہل سنت کے ساتھ امام اہلسنت سے اخذ علوم کیا، ۳؍ذیقعدہ ۱۳۱۳ھ کو امام اہلسنت نے اجازت مطلقہ کی سند تحریر فرماکر عنایت فرمائی، اور‘‘عید الاسلام’’ خطاب عطا کیا۔

آپ امام اہلسنت کے خلیفۂ اعظم تھے، اور آپ سے اُن کو غایت درجہ ثعلق خطر تھا، آپ کی دعوت پر دوماہ انہوں نے جبل پور میں گذارے، اعلیٰ حضرت آپ کو دیارسی پی۔ کا قطب فرماتے تھے، ۱۸؍جمادی الاولیٰ ۱۲۷۲ھ میں آپ کا وصال ہوا، مزار محلہ دار السلام جبل پور میں ہے۔ برہان الملت حضرت علامہ حکیم عبدالباقی برہان الحق مدطلہٗ العالی صدر کل ہند جماعت رضائے مصظفیٰ آپ کےفرزند، شاگرد وخلیفہ وجانین ہیں، برہان الملۃ کو اعلیٰ حضرت سے بھی اجازت وخلافت ہے، انکا ذکر خیر مسطور ہوچکا ہے۔

(تذکرہ علمائے اہل سنت)


متعلقہ

تجویزوآراء