حضرت مولانا سید آل مصطفیٰ مارہروری مدظلہٗ
سید آل مصطفیٰ اولاد حیدر نام نامی،آپ کی ولادت یکشنبہ دسویں شعبان المعظم ۱۳۳۲ھ کی ہے،تربیت نامور ماموں حضرت مولانا شاہ اولاد رسول مارہروی علیہ الرحمۃ کے زیر سایہ ہوئی دار العلوم معینیہ عثمانیہ اجمیر شرف میں برسوں حضرت صدر الشریعۃ حُجۃ العصر مولانا حکیم امجد علی اعظمی قدس سرہٗ کے زیر نگرانی تعلیم حاصل کی،طب کی تعلیم طیبہ کالج مسلم یونیورسٹی علی گڈھ میں پائی، حکیم عبد اللطیف فلسفی مشفق استادوں میں تھے،برسہاد برس سے مسجد قصا بان کھڑک روڈ بمبئی کے امام اور خطیب ہیں،۱۹۵۸ھ میں سُنّی مسلمانوں کی ملی،دینی اور سیاسی تنظیم کے لیے سنی جمعیۃ علماءقائم کی،ذمہ داری کے احساس اور عمدہ کارگرد گی کی بنا پر وقت تاسیس سے مستقل صدر ہیں،اعلیٰ درجہ کے خطیب، بہترین نثر نگار اور خوش فکر شاعر ہیں،آپ کی خطابت کی پورے ملک میں وصوم ہے،بمبئی میں مطب بھی کرتے ہیں،سرکار کلاں خانقاہ برکاتیہ کے سجادہ نشین ہیں، بلکہ سچ یہ ہے کہ اس وقت مارہرہ کی رونق اور بہار آپ ہی کے دم سے قائم و باقی ہے،خدا وند تعالیٰ آپ کی عمر دراز فرمائے اور آپ کے برکات سے مسلمانوں کو فائدہ پہونچائے،آمین ثم آمین،سید العلماء آپ کا لقب ہے۔
(خاندان برکات)