افضل البشر حضرت سیدنا ابوبکر صدیق

ابوبکرالصدیق رضی اللہ عنہ

ابوبکرالصدیق،ان کا نام عبداللہ بن عثمان تھا،ہم ان کا ذکر پیشترازیں ان کے ترجمے میں بالتفصیل بیان کرآئے ہیں،وہاں ہم نے ان کے نام کے بارے میں اختلاف کاذکر بھی کیا ہے،ان کی والدہ کا نام سلمی دختر صخر بن عامر بن عمرو بن کعب تھا،جو اپنے شوہر کے والد کی عمزاد تھیں،حبیب بن شہید نے میمون بن مہران سے ،انہوں نے یزید بن اصم سے  روایت کیا،کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا،عمر میں تم بڑے ہو یا میں،انہوں نے جواب دیا ، یارسول اللہ!اکرم،اکبراور بہتر توآپ ہیں،ہاں البتہ عمر میں مَیں بڑا ہوں،ابن اثیر لکھتے ہیں،کہ یہ واحد اسناد ہے جس میں اس امر کا ذکر ہے،حالانکہ تمام اہل علم اس پر متفق ہیں کہ حضرت ابوبکر کے زمانہ ٔ خلافت کو بھی ان کی عمر میں شامل کیا جائے،تو جب ان کی عمر حضورِاکرم کے مساوی بنتی ہے، ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔

(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱۰۔۱۱)


متعلقہ

تجویزوآراء