حضرت نجم الدین کبریٰ
حضرت نجم الدین کبریٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کنیت ابوالجناب اور لقب کبٰری تھا اسم مبارک احمد بن الخیوتی اور خطاب نجم الدین کبٰری کا لقب ملنے کا واقعہ یوں ہوا کہ طالب علمی کے زمانہ میں جس سے مناظرہ کرتے مدِّ مقابل پر غالب آتے اسی وجہ سے طامتہ الکبری کے خطاب سے مشہور ہوگئے لفظ طامتہ تو کثرتِ استعمال سے حذف ہوگیا حضرت شیخ آپ کو ولی تراش کے لقب سے پکارتے تھے آپ عالم وجد میں جس کسی پر نگاہ ڈالتے اسے مرتبہ ولایت تک پہنچا دیتے ایک دن ایک سوداگر آپ کی خانق...