نفحاتُ الاُنس  

حضرت ذوالنون مصری

حضرت ذوالنون مصری علیہ الرحمۃ           یہ حضرت اول طبقہ کے ہیں آپکا نام ثوبان ب ابراھیم ہے۔آپ کی کنیت ابوالفیض ہے اورلقب ذوالنون۔اس کے سوا اور بھی القاب ہیں لیکن زیادہ صحیح یہی ہے۔آپ مواضع اخمیم مصر میں رہتے تھے۔جہاں کہ امام ژافعی علیہ الرحمۃ کی قبر ہے۔آپ کے والد نوبی (منسوب بہ نوبہ )تھے۔قریش کے موالی (مولیٰ وہ غلام جو آزاد کردیا گیا ہو)تھے۔نوبہ مصر و جش کے درمیان ایک علاقہ ہے۔آپ کے بھائی تھے جن میں ا...

حضرت ابوسلیمان دارانی

حضرت ابوسلیمان دارانی علیہ الرحمۃ یہ بھی پہلے طبقہ میں سے ہیں۔آپکا نام عبدالرحمٰن بن احمدبن عطیہ عنسی ہے۔بعض کہتے ہیں "عبدالرحمٰن عطیہ"شام کے قدماہ مشائخ سے ہیں اور انکے رہنے والے ہیں جو دمشق کے دیہات میں سے ایک گاؤں ہے۔آپکی قبر بھی اسے گاؤں میں ہےاور یہاحمد بن ابی الحواری کے استاد ہیں۔ریحائتہ الشام یعنی عزیزو متبرک شام ۲۱۵ ہجری میں دنیا سے رخصت ہوئے ہیں ۔ابو سلیمان سے پوچھا گیا کہ مغفرت کی حقیقت کیا ہے ۔کہایہ ہےکہ"ایک کےسوادونوں جہاں میں اور کوئ...

حضرت ابراھیم بن ادھم

حضرت ابراھیم بن ادھم رحمۃ اللہ علیہ           آپ پہلے طبقہ میں سے ہیں اورآپ کی کنیت ابو اسحٰق ہے۔آپکا نسب یوں ہے"ابراھیم بن ادھم بن سلیمان بن منصور بلخی"،آپ شہزادوں میں سے ہیں۔جوانی میں آپ نے توبہ کی ، ایک دفعہ جنگل میں شکار کے لیے گئے تھے"ہاتف نے آواز دی کہ اے ابرھیم تم کو اس لیے پید ا نہیں کیا گیا ۔اسی وقت آپکو ہوش آگیا اور طریقت پر اچھی مضبوطی کے ساتھ قائم ہوئے۔مکہ معظمہ میں گئے اور وہاں پر سفیان ...

حضرت فتح بن علی موصلی

حضرت فتح بن علی موصلی رحمۃاللہ علیہ           آپ موصل کے بزرگوں اور بڑے مشائخ میں ہیں بشر حانی ان کے نظیر ہیں ۔۲۲۰ہجری میں بشرحانی کے انتقال سے سات سال پہلے انکا انتقال ہوا ہے۔وہ عید الاضحیٰ کا دن تھا اور پہاڑوں میں جارہے تھے لوگوں کو دیکھا کہ وہ قربانیاں دے رہے ہیں۔کہا الہی کہ میرے پاس کوئی قربانی نہیں کہ جو قربان کردوں ،میں تو اپنی جان ہی رکھتا ہوں پھر انگلی اپنے گلے پر رکھدی اور گر پڑے لوگوں نے دیک...

حضرت بشر بن الحارث بن عبد الرحمن حافی

حضرت بشر بن الحارث بن عبد الرحمن حافی علیہ الرحمۃ           یہ حضرت پہلے طبقہ میں ہیں آپکی کنیت ابوانصر ہے ۔کہتے ہیں کہ دراصل آپ مرد کےبعض دیہات کے رہنے والے ہیں پھر بغداد میں مقیم ہو گئے اور وہیں بروز بدھ ۱۰محرم ۲۲۷ ہجری کئی سال امام احمد بن حنبل ؓ سے پہلے فوت ہوگئے۔ لوگ انکو امام موصوف سے زیادہ بزرگ سمجھتے تھے۔یہاں تک کہ خلق قرآن کا فتنہ واقع ہوا اس وقت یہ تو گھر میں بیٹھ رہے اور امام احمد بن حنبل سا...

حضرت خواجہ ابو احمدابدال چشتی

حضرت خواجہ ابو احمدابدال چشتی علیہ الرحمۃ آپ سلطان مرسناعہ کےصاحبزادہ ہیں۔ جو کہ چشت کےشریف اور اس ولایت کے امیر تھے۔آپ کی ایک ہمشیرہ نہایت نیک بخت تھی۔شیخ ابو اسحٰق  سامی ان کے گھر میں آیا کرتے اور ان کا کھانا کھایا کرتے۔ایک دن آپ نے ان سے کہا کہ تمہارے بھائی کے لڑکا ہوگا۔جس کی بڑی شان ہوگی۔تم کو چاہیئے کہ اپنی بھاوج کی ،محافظت کرو کہ حمل  کے  ایام میں کوئی چیز جس میں حرام یا اس کا شبہ ہو نہ کھائے وہ ضعیفہ صالح شیخ ابو اسحٰق کے فر...

حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی

حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی علیہ الرحمۃ         آپ نے سات سال کی عمر میں تمام قرآن کو ترجمہ کے ساتھ حفظ کرلیا تھا۔ تحصیل علوم میں مشغول ہوئے۔جب۳۶سال کی عمر کو پہنچےتو ان کے والد بزرگوار خواجہ یوسف رحمتہ اللہ علیہ انتقال فرما گئے اور ان کو اپنے قائم مقام بنا گئے۔آپ عمدہ خصائف سے موصوف تھےاور افعال پسندیدہ سے مشہور۔اس ولایت کے تمام لوگ ان کے معتقد ان کے دوست فرمانبرداراراد تمند تھے۔ شیخ السلام احمد نام...

حضرت ابو اسماعیل عبد اللہ بن ابی منصور محمد انصاری ہروی

حضرت ابو اسمٰعیل عبد اللہ بن ابی منصور محمد انصاری ہروی علیہ الرحمۃ           آپکا لقب شیخ الاسلام ہے۔شیخ الاسلام سے جو اس کتاب میں متعلق واقع ہو یہی حضرت مراد ہیں۔چنانچہ شروع کتاب میں ہم نے اس کا اشارہ کردیا ہے۔آپ ابومنصور امۃ الانصاری کی اولاد میں سے ہیں جو ابو ایوب انصار کے صاحبزادہ ہیں جو کہ رسولﷺ کے ساتھ صاحب کجاوہ ہیں ۔ایسے وقت میں کہ مدینہ شریف میں آپ نے ہجرت فرمائی تھی۔ امۃالانصاری امیر المؤمنی...

حضرت شیخ ابو علی فارمدی

حضرت شیخ ابو علی فارمدی حمتہ اللہ علیہ آپ کا نام فضل بن محمد ہے۔خراسان کے شیخ الثیوخ ہیں اپنے وقت میں یکتا تھے اور طریقت میں خاص تھے۔ وعظ نصیحت میں استاد ابو القاسم قشیری کے شاگرد تھے۔ان کی نسبت تصوف میں دو طرف ہے۔ایک تو شیخ بزرگوار ابو القاسم گرگانی طوسی کی طرف دوسری شیخ بزرگوار ابو الحسن خرقانی کی طرف جو کہ مشائخ کے پیشوا اور وقت کے قطب ہیں۔شیخ ابو علی فارمدی فرماتے ہیں کہ میں شروع جوانی میں نیشاپور میں علم کی طلب میں لگا رہتا تھا میں نے سنا کہ...