نفحاتُ الاُنس  

حضرت ابو المکارم رکن الدین علاؤو الدولہ

حضرت ابو المکارم رکن الدین علاؤو الدولہ  احمدؑ بن محمد البیا بانکی السمنانی علیہ الرحمۃ         آپ دراصل سمنان کے بادشاہوں میں سے ہے۔پندرہ سال کے بعد سلطان وقت کی خدمت میں مشغول ہوئے۔ایک لڑائی میں جبکہ سلطان کو دشمن سے مقابلہ پڑا۔ان کو جذبہ ہوگیااس کے بعد۶۸۷ہجری میں بغداد جا کر شیخ نور الدین عبدالرحمٰن کسرقی کی خدمت میں پہنچے ۔جبکہ وہ عرب سے واپس تشریف لائے تھے۔اور ۶۸۹ھ میں ارشاد کی اجازت مل گئی۔اور ۷...

حضرت مولانا شمس الدین محمدﷺ بن علی بن ملک داؤد التبریزی

حضرت مولانا شمس الدین محمدﷺ بن علی بن ملک داؤد التبریزی رحمتہ اللہ تعالٰی مولویؒ نے ان کے القاب میں یہ لکھا ہے"المولی الاعزالداعی الی الخیر خلاصۃ الارواح سر المشکوۃ والز جاجۃ والمصباح شمس الحق والدین نور اللہ فی الاولین والاخرین یعنیوہ  لا عزیز تر خیر کی طرف بلانے والے ارواح کا خلاصہ طاق اور شیشہ کے اور چراغ کے بھید ہیں۔حق اور دین کے آفتاب اولین و آخرین میں خدا کے نور ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ میں ابھی مکتب میں تھا اور بالغ نہ ہوا تھا"اگر چالیس ر...

حضرت مولانا ظہیر الدین خلوتی

حضرت مولانا ظہیر الدین خلوتی علیہ الرحمۃ آپ ظاہری باطنی علوم کے جامع تھے۔مولانا زین الدین ابو بک تائبادی فرماتے ہیں کہ آسمان کے نیچے ظہیر الدین جیسامیں نے کوئی شخص نہیں دیکھا۔وہ شیخ سیف الدین خلوتی کے مرید ہیں۔پندرہ سال تک ان کی خدمت میں رہےہیں۔شیخ سیف الدین ۷۸۳ھ میں فوت ہوئے۔ان کی قبر خلوتیوں کے قبرستان میں ہے۔دھوبیوں کےگھاٹ  پل کےپاس شیخ سیف الدین شیخ محمد خلوتی کے مریدہیں۔کہتے ہیں کہ وہ خوارزم میں ذکر میں مشغول ہوتے۔ان کے ذکرکی آواز چار ف...

حضرت شیخ سیف الدین عبدالوہاب

حضرت شیخ سیف الدین عبدالوہاب علیہ الرحمۃ           آپ شیخ عبدالقادر ؒ کے فرزند ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ مہینوں میں سے کوئی مہینہ ایسا نہ ہوتا تھا،مگر یہ کہ اپنےچڑھنے سے پہلے اپنے والد کی خدمت میں آتا۔ار اس میں سختی و برائیاں ہوتیں تو بری شکل میں آتا اور اگر نعمت و خیر کی باتیں ہوتی تو اچھی شکل میں آتا۔جمادی الاخری کے آخر دن جمعہ ۵۶۰ھ میں مشائخ صوفیہ کی ایک جماعت ان کی خدمت میں بیٹھی ہوئی تھی کہ ایک ک...

حضرت شیخ بقا بن بطور

حضرت شیخ بقا بن بطور علیہ الرحمۃ             آپ نے کہاہے کہ میں ایک دن  شیخ عبدالقادرؒ کی مجلس میں حاضر تھا۔اس درمیان  میں کہ آپ منبر کے پہلے پایہ پر وعظ کہتے تھے۔اتفاقاً بات کو چھوڑ دیا اور ایک گھڑی تک خاموش رہے اور زمین پر اتر آئے۔اس کے بعد پھر منبر پر چڑھ گئے اور دوسرے زینہ پر بیٹھ گئے۔تب میں نے دیکھا کہ پہلا زینہ کشادہ ہوگیا۔اس قدر کہ نگاہ کام نہیں کرتی اور سندس کا فرش بچھا دیا ...

حضرت محمد الاوانی معروف بابن القاید

حضرت محمد الاوانی معروف بابن القاید علیہ الرحمۃ           آپ شیخ عبدالقادرؒ کے مریدوں میں سے ہیں۔ فتوحات مکیہ میں ہے کہ شیخ عبدالقادر ان مفرد بدین آنحضرت کہا کرتے تھے اور فرمایا کرتے کہ محمد بن قاید مفردین میں سے ہیں۔صاحب فتوحات مکیہ اپنی کتاب میں کہتے ہیں کہ مفردین ایک جماعت ہے،جو کہ قطب کے دائرہ سے خارج ہے اور خضر علیہ السلام انہیں میں سے ہیں اور ہمارے رسولﷺ بعثت سے پہلے ان میں سے تھے۔ابن قاید کہتے...

حضرت شیخ ابو مدین مغربی

حضرت شیخ ابو مدین مغربی علیہ الرحمۃ آپ کا نام شعیب بن الحسین بالحسن ہے۔اس گروہ کے بڑوں میں سے ہیں۔بہت سے مشائخ آپ کی صحبت و خدمت میں تربیت پائے ہیں۔منجما۔ان کے شیخ محی الدین عربی ہیں۔وہ اپنی تصنیفات میں ان کا ذکر بہت کرتے ہیں۔ان کی باتوں اور معرفت  کا ذکر کیا ہے۔امام یا فعی کہتے ہیں کہ یمن کے اکثر شیخ  تو  شیخ عبدالقادرؒ سے نسبت رکھتے ہیں اور بعض شیخ ابو مدین  سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ تو شیخ مغرب  ہیں اور یہ شیخ مشرق ہیں۔یعنی...

حضرت ابوالحسن مغربی شناذلی

حضرت ابوالحسن مغربی شناذلی علیہ الرحمۃ           آپ کا نام علی بن عبداللہ ہے۔شریف حسنی ہیں۔اسکندریہ کے رہنے والے ہیں۔وہاں کے بہت لوگ آپکی خدمت میں رہے ہیں۔آپ بڑے اولیاء اللہ اور بڑے مشائخ میں سے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ میں سیرو سفر میں تھا۔ایک جنگل میں سویا ہوا تھااور صبح تک درندے میرے گرد جمع تھے۔ہر گز اس رات جیسا انس کبھی نہیں پایاتھا۔میرے دل میں آیا کہ مجھے خدائے تعالیٰ کے مقام انس سے کچھ حاصل ہوگ...

حضرت امام عبد اللہ الیافعی الیمنی

حضرت امام عبد اللہ الیافعی الیمنی علیہ الرحمۃ آپ ابو سعادات عفیف الدین عبد اللہ بن اسعد یافعی یمنی حرمین شریفین کے رہنے والےشرفہا اللہ رضی اللہ عنہ۔آپ اپنے وتق کے بڑے مشائخ میں اور علوم ظاہری و باطنی کے عالم ہیں۔آپ کی تصنیفات ہیں۔منجما۔ان کے "تاریخ مراۃ الجنان عبرۃ الیتفطان فی معرفت حوادث الزمان" اور کتاب روفتہ الریاحین فی حکایات الصالحین کتاب درالنظیم فی فضائل القرآن العظیم"اس کے ماسوا اور بھی تصانیف ہیں۔اشعار بھی عمدہ کہتے تھے۔آپ لکھتے ہیں کہ ش...

حضرت شیخ نظام الدین خالدی معروف بہ شیخ نظام الدین اولیاء

حضرت شیخ نظام الدین خالدی معروف بہ شیخ نظام الدین اولیاء علیہ الرحمۃ           آپ ہندوستان کے مشاہیر مشائخ میں سے ہیں۔آپ علوم دینی کی تحصیل و تکمیل کے بعد رات کو دہلی کی جامع مسجد میں رہتے تھے۔صبح کے وقت موذن کے منارہ پر چڑھ کر یہ آیت پڑھی،الم بات للذین تخشع قلوبھم لذکر اللہ یعنی کیا ایمانداروں کا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل اللہ کے ذکر سے ڈر جائیں۔جب یہ آیت آپ نے سنی تو آپ کا حال بدل گیااو...